بونی (نما یندہ چترال میل) اپر چترال ضلع بننے کے بعد اگر چہ مختلف مسائل سے دوچار ہے تاہم بتدریج علاقے میں امید کی فضا قائم ہوتی جارہی ہے۔کئی اداروں کی سربراہاں پہلے سے علاقے میں تعینات ہو کر فرائض نبھا رہے ہیں اس سلسلے کی کڑی چیرمین ڈیڈک کی دفتر کا قیام بھی اپر چترال کے لیے خوشی کی خبر ہے جس سے علاقے میں مسائل حل ہونے میں مدد کی امید کی جا سکتی ہے۔آج چیر مین ڈیڈک اپر چترال ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کی دفتر کا باقاعدہ افتیتاح کیا جو کہ ضلع بننے کے بعد ڈیڈک کا پہلا دفتر ہے۔ افتیتاحی تقریب میں اداروں کے نمائیندے، ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذولفقار احمد تنولی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔چیر مین ڈیڈک آفس کے افتیتاح کے بعد دعائے کلمات کے ساتھ مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معززین نے اپر چترال کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلے ایم۔پی۔اے ہدایت الرحمن سے درخواست کی۔ ان میں سرِ فہرست اپر چترال میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس/ ٹریژیری اور سب رجسٹرار کی دفتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور ساتھ گزاشتہ سال سیلاب کی وجہ سے مختلف جگہوں پر آب نوشی،آب پاشی،روڈ،پُل سیلاب برد ہو چکے تھے ان کے بحالی کے سلسلے سست روی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ اور خصوصاً ریشن کے مقام پر دریا ہ کی کٹائی کی وجہ سے اپر چترال روڈکو لاحق شدید خطرات کے بعد اب تک اس پر عملی کام شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اس پر توجہ نہ دی گئی تو اپر چترال کو اس سال بھی دوسرے علاقوں سے منقطع ہونے کا خطرہ موجود ہے لہذا ترجیحی بنیاد پر اس مسلے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ساتھ اپر چترال میں بجلی کے مسلے اور تورکھو روڈ میں کام کی معیارقائم رکھنے اور استارو پُل پر کام میں تیزی لانے کی بھی درخواست کی گئی۔ان کے۔ علاوہ اپر چترال انتظامیہ اور ضلعی پولیس و دیگر محکموں کو درکار سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایم۔پی۔اے سے درخواست کی گئی کہ جب تک ان محکموں کے پاس مطلوبہ وسائل نہیں ہونگے وہ عوام کو سہولیات دینے سے قاصر رہینگے۔ اس لیے ان کے مسائل پر بھی توجہ دینے کی استدعا کی گئی۔چیرمین ڈیڈک ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مذکورہ تمام مسائل کے حل کے سلسلے وہ بے خبر نہیں بلکہ عملی طور پر کوشش کی گئی ہے۔ اور عنقریب یہ مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے اپنی جدو جہد جاری رکھینگے۔
تازہ ترین
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا
- مضامیندادبیداد۔۔فلسطین کی جنگ کے اثرات۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔