چترال (محکم الدین) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت بچوں کے مسائل اور ان کے حقوق سے متعلق آگہی دینے کیلئے بدھ کے روز گورنمنٹ ہائی سکول ایون میں ایک تھیٹر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ”ترقی برائے سوشل چینج ” کے عنوان سے لوگوں میں بچوں کے حقوق اور درپیش مسائل سے متعلق حساسیت پیدا کرنے اور آگہی پھیلانے کیلئے تھیٹر میں فنکاروں نیاپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل احسان الحق، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین، سابق ممبر جندولہ خان یوتھ کونسلر صہیب عمر، کسان کونسلر یوسی ٹو عبدالصمد سکول کے اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمایندگان اور بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔خواتین کیلئے پردے کا الگ انتظام کیا گیا تھا۔ تھیٹر میں معاشرتی ناہمواریوں کے باعث بچے بچیوں کے درمیان امتیاز، بچیوں کو تعلیم و صحت کے حوالے سے درپیش مسائل،گھریلو تشدد، جنسی و ذہنی تشدد وکم عمری میں شادی کے نقصانات،پولیو کے قطروں کی اہمیت اور خصوصا بچوں سے متعلق قوانین کے بارے میں عوامی سطح پر عدم آگہی کے نتیجے میں جنم لینے والے مسائل کوبہترین انداز میں مکالموں کے ذریعے فنکاروں نے سٹیج پر پیش کیا۔ اور خوب داد وصول کی۔ تھیٹر کے ڈائرکٹر زاہد رحمن اور ایس آر ایس پی ہیڈ کوارٹر کے ابراہیم جان نے بھی فنکاروں کی معاونت کی۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون کے پرنسپل احسان الحق نے اپنے خطاب میں بہترین پیغامات پر مبنی تھیٹر کے انعقاد پر ایس آر ایس پی کی تعریف کی اور فنکاروں کو شاباش دی۔ اور کہا۔ کہ ایس آر ایس پی نے ہمیشہ کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ بھی ایک قابل ستائش منصوبہ ہے۔ جس کے ذریعے بچوں کے حقوق اوران کے بہتر مستقبل کیلئے آگہی دی جارہی ہے۔ انہوں نے آیندہ بھی اس قسم کے سبق آموز تھئیٹرکے انعقاد پر بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ سوشل آرگنائزر ایس آر ایس پی عبادالرحمن نیاپنے ادارے کی طرف سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی