چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش وادی میں دودنوں سے مسلسل ٹریفک حادثات میں پیر کے روز بمبوریت وادی کے جنگلاتی علاقہ اچھوڑگہ کے مقام پر ٹویوٹا جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ مذکورہ افراد ٹویوٹا جیپ میں اچھولگا وادی کے جنگل سے لکڑیاں لا رہے تھے۔ کہ راستیمیں خراب سڑک کراس کرتے ہوئے جیپ بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے جا گری۔ جس کے نتیجے میں شیرحکیم کالاش ساکن انیژ بمبوریت موقع پر جان بحق ہوا۔ جبکہ شمس الدین ولد خوشی ساکن اشکون لشٹ ایون بعد آزان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسے۔ دیگر زخمیوں میں اقرار الدین ولد عیسی خان ساکن شیشی دروش اور دو بھائی سید احمد و حضرت پسران عبدالاعظم ساکن پہلواناندہ بمبوریت شامل ہیں۔ جنہیں آر ایچ سی ایون میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدریسکیو 1122کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انہیں داخل کر دیا گیا ہے۔ کالاش وادیوں میں دو دنوں کے اندر یہ دوسرا حادثہ ہے۔ جس میں مجموعی طور پر تین قیمتی جانیں ضائع اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





