چترال (نمائندہ چترال میل) پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع لویر چترال کے صدر شفیق الرحمن نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے چترال میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو پارٹی کا ہر اول دستہ بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے حقوق کے لئے سینہ سپر ہوں گے جنہیں ماضی میں نظر انداز کئے جاتے رہے ہیں اور ان کے تمام تحفظات اور احساس محرومیوں کو دور کریں گے اور ان ہی نوجوانوں کو لے کر کرپشن، ظلم اور ناانصافی کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ ملک کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کی وژن اور مشن کے مطابق ممکن ہوسکے۔ پیر کے روز ٹاؤن ہال میں یوتھ ونگ کی تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ یوتھ ونگ کے ناراض رہنماؤں کو گلے لگاکر ان کے شکوے اور شکایتیں دورکر نے کے لئے تیار ہیں جوکہ پارٹی کے قیمتی سرمایہ ہیں جبکہ وہ پی ٹی آئی کی تما م ونگز کو ساتھ لے کر لویر چترال میں انقلاب برپا کرنے کا عزم صمیم لے کر اٹھے ہیں۔ شفیق الرحمن نے کہاکہ انہیں قیادت صاف اور شفاف طریقے سے ملی ہے اور انہیں کسی نے اٹھایا نہیں ہے بلکہ ڈویژنل رہنماؤں نے ان کا انٹرویو کرنے اور تحریک میں ان کی قربانیوں اور سرگرمیوں کی بنیاد پر ہی انہیں یہ منصب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن اورعام انتخابات دونوں میں پی ٹی آئی کو چترال سے واضح برتری اور کامیابی ملے گی جس کے لئے یوتھ ونگ کے کارکن آج ہی سے تیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے قائد عمران خان کو پی ڈی ایم کی صورت میں گیارہ جماعتوں سے مقابلہ ہے جوکہ اپنی چوری اور نااہلی کو چھپانے کے لئے ان کے خلاف جمع ہوگئے ہیں لیکن یوتھ ونگ کا ایک ایک کارکن اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما حاجی گل نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں ظلم و ناانصافی سے پاک نظام کا قیام تھا اور وہ اس کے لئے اس جماعت میں شامل ہوکر عمران خان کو لبیک کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیاکہ وہ اس نازک دوراہے پر آپس میں اختلافات کو ختم کرکے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور پی ڈی ایم کو شکست سے دوچار کریں۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر صفت گل اور دوسرے رہنما جمیل اللہ شیرازی، سردار ایوبی، خورشید، نجیب الدین، محمدعلی خان، امتیاز، عرفان اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ لویر ضلعے کے عہدیدار انفارمیشن سیکرٹری آصف بیاض، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہیم اللہ، جنرل سیکرٹری نذیر اللہ اور فنانس سیکرٹری اعجاز عظیم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما