(چترال میل رپورٹ)صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے فوری طور پر صوبائی منیجمنٹ سروس کے 16افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نورالامین، اے ڈی سی کرک نعیم اللہ خان، سیکشن آفیسر محکمہ زراعت منظور احمد آفریدی، اے سی الائی بٹگرام عامر حسن خان،اے سی جد بہ تور غر محمد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم جمال الدین، ڈپٹی سیکرٹری (پالیسیز) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد توفیق، اے ڈی سی کوھاٹ شاہ نواز نوید،ڈپٹی کو آرڈینیٹر پی ایم آر یو آ فس آف چیف سیکرٹری کاشف اقبال جیلانی،اے سی پٹن زیر تبادلہ بحیثیت اے سی، ایف آر بنوں مقبول حسین،سیٹلمنٹ آفیسر چترال سیدمظہر علی شاہ۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل جمشید خان، سیکشن آفیسر محکمہ صحت مجیب الرحمان، سیکشن افیسر محکمہ ماحولیات طارق جمال اور اے سی قبائلی سب ڈویژن بنوں اشفاق خان شامل ہیں مزید برآں مندرجہ بالا افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی مدت پر کام کریں گے۔ افسران محمد فاروق، نورالامین، نعیم اللہ خان، جمال الدین، محمد توفیق،شاہنواز نوید، سید مظہر علی شاہ اور جمشید خان کو پہلے سے اپنے زیر تحویل پوسٹوں پر اپنی ترقیوں کو حقیقی شکل دینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ منظور احمد آفریدی، عامر حسن خان، محمد سلیم، کاشف اقبال جیلانی، مقبول حسین، مجیب الرحمان، طارق جمال اور اشفاق خان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





