چترال (نما یندہ چترال میل)جے یو آئی لویر چترال کے تحصیل دروش کے کابینہ ممبران کی اکثریت نے ضلعی جماعت کے فیصلے کے خلاف عمل کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرلیا اور اپنے امیدوار شیر محمد کے لئے میدان ہموار کرلی۔ اتحاد کے نتیجے میں جما عت اسلامی کے تحصیل امید وار رویداد خان شیر محمد کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ تحصیل کابینہ کے قاری فضل حق اور دوسروں کا کہنا ہے کہ ضلعی امیر اور کا بینہ نے تحصیل دروش کی کا بینہ اور کارکنان کو خاطر میں لائے بغیر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اتحاد کرلیا جس کا ووٹ بنک نہ ہونے کے برابر ہے اور دو ویلج کونسلوں سے ذیادہ کا حقدار نہیں تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام بھی دینی جماعتوں کے حق میں زور دے رہے تھے۔ گزشتہ روز جے یو آئی دروش کے ناراض کارکنان جو کہ چار یو نین کونسلز،یو سی عشریت،دروش 1 ،دروش 2 اور یو سی شیشی کوہ پر مشتمل تھی نے جما عت اسلامی کے ساتھ اتحاد کر لیا۔ جماعت اسلامی کے درمیان باضابطہ اتحاد عمل میں آ نے پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جس کے لئے ایم این اے مولانا چترالی خصوصی طور پر اسلام آباد سے یہاں پہنچ گئے تھے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق اس اتحاد کو حقیقت بنانے میں سابق ضلع ناظم اور امیر ضلع مغفرت شاہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اتحاد کے نتیجے میں دروش میں جماعت اسلامی جے یو آئی کے امیدوار اور چترال تحصیل میں جے یو آئی کے ناراض کارکن جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





