چترال (نمائندہ چترال میل)پی پی پی چترال خواتین ونگ کے ضلعی صدرناہیدہ سیف ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی کو فعال کرنے اور دوبارہ اپنی پوزیشن پر لانے کے لیے کوشاں ہیں یہ پارٹی وفاداروں اور قربانی دینے والوں کی پارٹی ہے کارکنوں کی جدوجہد کئی سالوں پر محیط ہے۔یہ پارٹی ضمیر فروشی اور کرپٹ مافیا کو مسترد کرتی ہے جس کے بارے میں واضح پیغام پارٹی چیئرمین نے پہلے ہی دی ہوئی ہے کچھ عناصر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر چترال میں خواتین ممبر شپ کیمپین کا انعقاد کرتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر شپ کیمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی کرپٹ مافیا کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹولیرنس پالیسی ہے یہ وہ پارٹی ہے جس کے قائدین نے غلط کو غلط کہنے کے پاداش میں اپنی جانیں تک گنوا بیٹھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخلص کارکن پارٹی کے نظریات اور پارٹی کی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنے والے الیکشن میں کرپشن سے پاک خوشحال پاکستان کے لیے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات