چترال (نما یندہ چترال میل)چترال کے گاو ں عشریت میں پانچویں جماعت کی معصوم طالبہ کو زبر دستی ذیا دتی کا نشانہ بنا یا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرایمری سکول کو چان گول عشریت کے پانچویں جماعت کی طالبہ کلثوم حسین دختر ثاقب احمد سکنہ کو چان گول عشریت جن کی عمر گیارہ سال ہے ہفتے کی دوپہر سکول کی چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی کہ اس کے گاوں ہی کے ایک بد معاش شخص مقبول ولد دلا ور خان نے زبردستی طالبہ کو مین سڑک سے گھسیٹ کر قریبی جنگل میں لے جاکر معصوم بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔اور بچی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔مقامی پولیس کو اطلا ع کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کو دروش ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروایا جس سے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔ بچی کو میڈیکل کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم نے ببچترال میل کو بتایا ملزم قریبی جنگل اور تاریکی کا فایدہ اٹھا کر روپوش ہو گیا ہے تاہم بہت جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔ تھانہ عشریت پولیس نے ملزم مقبول کے خلاف چایلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





