کریم آباد (نمائندہ چترال ایکسپریس) آج شہزادہ حیدارالملک نے جب اپنے مال مویشیوں کو لیکر غیرقانونی طور پر کریم اباد کے علاقے میں داخل ھونے کی اور عوامی چراہ گاہ پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی تو علاقے کے عوام نے ان کا راستہ روکا جس پر اس نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگاکر علاقے کے انتہائی شریف اور معزز عوامی نمائندوں جن میں علاقے کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر محمد یعقوب۔PTI چترال کے رھنما اسرارالدین صبور۔سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم سلطان شاہ۔VC ناظم علی مراد سمیت 21 معزز عام لوکل نمائندے بھی شامل ھیں کے خلاف جھوٹے FIR کٹوائے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ھے۔میں کریم اباد کے رہائشی کی حیثیت اہلیان کریم آباد کی طرف سے حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ھوں کہ ھمارے بیگناہ معزز عوامی نمائندوں پر بنائے گئے جھوٹے FIR ختم کرکے انہیں فی الفور رھا کیا جائے واضح رہے کہ کریم آباد چراگاہ میں سیلاب سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر مال مویشی چھوڑنے یا وہاں مویشی رکھنے پر پابندی ہے لیکن شہزادہ حیدرالملک اثر رسوخ استعمال کرکے چراگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں محمد شریف خان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کیمعززین تاحال تھانے میں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ کل انہیں جیل بھیج دیا جائے گا اگر ایسا ہوا تو وادی میں حالات سنگین سے سنگین تر ہونے خدشہ ہے اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری شہزاذہ حیدرالملک پر عائد ہوگی
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





