چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و مرکزی نائب صدرھیتہ الہادی پاکستان رضت باللہ نے ایک اخباری بیان یونین کونسل کریم آباد کے عمائدین کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔کریم آباد کے عوام کا قصور یہ ہے کہ اُنہوں نے معاہدے کی پاسداری کی جبکہ ڈی سی چترال نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یوسی ناظم محمد یعقوب،وی سی ناظم علی مراد شاہ،سابق ضلعی نائب ناظم سلطان شاہ اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسرار صبور کی گرفتاری اور 20کے قریب دوسرے حق پرستوں کی ایف آئی ار میں نامزدگی جبر کی انتہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی چترال بتائے کہ اُنہوں نے بروقت دفعہ145کا نفاذ کیوں نہیں کیا۔جبکہ پہلے سے نافذ دفعہ 145کو بھی معطل کرکے غریب عوام کے مشکلات میں شدید اضافہ کیا جوکہ باعث مذمت ہے۔رضت باللہ نے کہا کہ ان سب ہتھکنڈوں کے خلاف اور حق کے بالا دستی کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جارہی رکھینگے اور یقین دلاتے ہیں کہ یوسی کریم آباد کے عوام کو تنہا نہیں چھورئینگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





