ڈی پی او چترال سو نیہ شمروز خان کی خصوصی ہدایات پر گنگ گہریت گنگو ٹیک کے حد بندی کے سلسلے میں تنا زعہ کو جرگے کے ذریعے ر اضی نامہ کر لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) چترال کے علاقہ گنگ گہریت گنگو ٹیک کے حد بندی کے سلسلے میں شہزادہ گنگ گہریت اور اخو نزادہ گان گہریت ،کیسو اور جغور چترال کے در میان ایک تنا زعہ کھڑا ہو کر شدت ا ختیار کر چکا تھا اور جانی تصادم کا خطرہ تھا ۔ڈی پی او چترال سو نیہ شمروز خان کی خصوصی ہدایات پر SDPO سر کل حسن ا للہ اور SHO تھانہ ایون چترال ابرار احمد نے بر وقت موقع پر پہنچ کر فریقین کے درمیان جر گہ منعقد کرایا جس کی وجہ سے جرگہ کامیاب ہو کر فر قین نے اپس میں راضی نامہ کر لئے اور یوں فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹل گیا اور ایک دوسرے کے دشمن اپس میں شیرو شکر ہو ئے اور اپس میں بغل گیر ہوئے اور جو مقدمات مابین فر یقین تھے ان کو بھی ازروئے راضی نامہ ختم کر د یئے، فریقین اور علاقے کے عما یدین نے ڈی پی او چترال اور چترال پولیس کی کار کردگی کو سراہا ہے۔اس مو قع پر جرگہ ممبران سرور کمال ایڈوکیٹ اور نیاز احمد بھی مو جود تھے۔