14 اگست یوم آذادی کے موقع پر بعد از نماز ظہر جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں ملک کی سلامتی اور شہداء کی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )14 اگست یوم آذادی کے موقع پر بعد از نماز ظہر جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں ملک کی سلامتی اور شہداء کی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا.

جس میں ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اکبر شاہ کے علاوہ دیگر افسران و جوانان نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد ملک کی سالمیت،حسن خیل, دیر اپر اور دیر لوئر میں شہید ہونے پولیس جوانان کے روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی.

ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اکبر شاہ نے اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ان عظیم بیٹوں کو سلام جنھوں نے اپنے لہو سے اس چمن کی آبیاری کی، ایسے تمام شہداء ہمارا مان اور فخر ہیں۔