ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا پولیس جوانوں کی شکایات اور عرض و معروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے ویژن کے مطابق ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔

رواں ہفتے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اس موقع پر پولیس جوانوں کواپنے دفتر میں عزت کیساتھ کرسی پر بٹھایا اور انتہائی غور سے ان کے مسائل سنیجبکہ ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔