عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال PK89لوئر چترال کے غیر معمولی تنظیمی اجلاس کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال PK89لوئر چترال کی غیر معمولی تنظیمی میٹنگ زیر صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین ضلعی دفتر چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ سابق صدور اور کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر PK89کے تنظیم سازی عمل میں لائی گئی اور تمام شرکاء نے صوبائی اور مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں سید شوکت حسین جان صدر PK89اور ڈاکٹر سردار احمد جنرل سیکرٹری PK89کے علاوہ غلام احد سینئر نائب صدر اول،ظفر اللہ نائب صدر دوئم،ماہر شاہ نائب صدر سوئم،اقبال علی نائب صدر چہارم،شیر ولی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،مبشر حسن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عبیدا للہ انور جائنٹ سیکرٹری اول،عبدالرشید جائنٹ سیکرٹری دوئم،فاروق احمد جائنٹ سیکرٹری سوئم،اسماعیل مغل جائنٹ سیکرٹری چہارم،تنویر احمد سیکرٹری اطلاعات، رحمن شہزادہ سیکرٹری مالیات،رحمت اعظم سیکرٹری ثقافت،انت بیگ اقلیتی اموراورگل صوبیدار سالار کے انتخاب عمل لائے گئے۔ ضلعی کابینہ نے PK89کی متفقہ طورپر منظوری دیدی۔