چترال (نما ندہ چترال میل) تورکہو کے عوامی حلقوں نے تورکہو روڈ کو کیپٹن اجمل شہید کے نام منسوب کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ کیپٹن اجمل شہید نے انتہائی نوجوانی میں وطن عزیز کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ جس پر خصوصی طور پر اہلیاں تور کہو اور عمومی طور پر چترال کے لوگوں کا اُن کی شہادت پر ناز ہے۔ اس لئے ضلع کونسل میں متفقہ طور پر تور کہو روڈ اُن کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کرنا اُن کی خدمات کا اعتراف ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع کونسل کے تین روزہ اجلاس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل تور کہو کیپٹن ریٹائرڈ اکبر شاہ نے تورکہو روڈ کو شہید کیپٹن اجمل ساکن تور کہو کے نام کرنے کی قرارداد پیش کیا تھا۔ جسے ضلع ناظم سمیت تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال