وزیر اعلی نے نان اے ڈی پی فنڈ سے فنڈ کی منظوری دے کر لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔ وزیر زادہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہاہے کہ گذشتہ سال گولین وادی میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے نان اے پی فنڈ کے تحت 40 کروڑ 7 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔ یہ فنڈ دوکلو میٹر متاثرہ روڈ کی تعمیر، نالے کی چینلائزیشن, واٹر سپلائی سکیم, منی ہائڈل پاور سٹیشن, حفاظتی پشتے، ائریگیشن چینل اور پلوں کی بحالی پر خرچ کئیجائیں گے۔ پشاور سے ٹیلیفون پر میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ مذکورہ فنڈ سے تعمیر ہونے والے کاموں کی میں خود نگرانی کروں گا۔ اور کام کے معیار اور مقدار میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے محکمہ ائریگیشن کے اجلاس میں میں نے یہ واضح کیا ہے۔ کہ 50فیصد بلو ریٹ والے سکیموں میں سو فیصد کام لیا جائے گا۔ اور ناقص و غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ ڈسٹرکٹ انجینئر حفیظ کے ذریعیکام کی پیمائش اور تسلی کے بعد ہی ادائیگی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر افسوس ہے۔ کہ گذشتہ سال کے سیلاب میں گولین اور اطراف کے دیہات کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ڈیزاسٹر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے بروقت فنڈ فراہم نہ کیا جا سکا۔ اب بھی وزیر اعلی نے نان اے ڈی پی فنڈ سے فنڈ کی منظوری دے کر لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔ جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔