اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم کا چترال ٹاون کے مختلف بازاروں اور پبلک مقامات کا دورہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔
چترال(نمائندہ چترال میل)کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئرچترال حسن عابد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم اور سیفور خان تحصیلدارلوئر چترال نے چترال ٹاون کے مختلف بازاروں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہو رہے ہیں۔اس لئے عوام کو فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کئی بار ٹرانسپورٹروں اور کاروباری حلقوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مہلت دی گئی تھی۔ دوران معائنہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور آئندہ کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ آئیندہ اگر کسی نے کورونا ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی تواُنہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی