چترال (نما یندہ چترال میل) لویر چترال کے جنوبی علاقہ دروش گول میں دو بھائیوں ضیاء الرحمن اور عزیز الرحمن کی یکے بعد دیگر ے دروش گول میں دس ماہ کے وقفے میں یکے بعد دیگر ے حادثاتی اموات پر ان کی والدہ کی درخواست پر چترال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ نامزد ملزما ن کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ دروش پولیس کے مطابق سخی دہ زوجہ محمد خان ساکنہ دروش گول نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ان کا ایک بیٹا ضیاء الرحمن 9دسمبر 2017کو جبکہ دوسرا بیٹا 30اگست 2018کو جنگل میں پہاڑی پر گر جان بحق ہوگئے لیکن اس کا ذمہ دار انہوں نے محمد ایوب، فضل اور عین اللہ پسران بغداد خان، بخت روان، بہرام خان پسران فیروز خان اور سیف الرحمن ولد بخت روان ساکنان دروش گول پر براہ راست اور دلاور خان اورشہاب الدین ساکنان براول بانڈہ اپر دیر پر اعانت جرم کے طو رپر لگادیا جس پر پولیس نے ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پانچ ملزمان بخت روان، بہرام، سیف الرحمن، محمد ایوب اور احسان اللہ کو گرفتارکرلیاہے
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





