چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سکاوٹس کے ہیڈکوارٹرز میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا جس میں پرچم کشائی اوریادگار پرپھول چڑہانے کے بعد شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے دعا مانگنے کے ساتھ چترال سے تعلق رکھنے والے چترال سکاوٹس اور پاک فوج کے شہداء کے ورثاء میں تخائف تقسیم کئے گئے جبکہ اس موقع پر تقریب میں مادر وطن پر جانین نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیوں پر اور ملکی سالمیت میں افواج پاکستان کے کردارپر روشنی ڈالی گئی۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل محمد علی ظفر، ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈی سی لویر چترال نوید احمد اور ڈی پی او نے پرچم کشائی کے بعد یادگار شہداء پر باری باری پھول چڑہائے جبکہ چلڈرن پارک میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل محمد علی ظفر نے کہاکہ 1965ء میں اسی دن ہم نے اپنی ازلی دشمن انڈیا کے عزائم خاک میں ملادئیے تھے اورقربانی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اپنے اسلاف کے نقش وقدم پر چل کر ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ اسے ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دشمن نے جغرافیائی سرحدوں پر وار کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا کے ذریعے ففتھ جنریشن وار میں پاکستان کے خلاف ریشہ دوانی میں مصروف ہے جس سے ہر پاکستانی کو باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہداء کے ورثا کو یقین دلایاکہ پاک فوج ان کے ساتھ ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑ اجائے گا اور خاص مواقع پر ان کی عزت افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ آج ہم اگر امن سکون سے زندگی گزارہے ہیں تو یہ ان کی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ اور ثمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کے ساتھ محبت کا اور جذبہ جہاد ہمارے اندر موجود ہوگا، کوئی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا اور جہاد فی سبیل اللہ پاک فوج کا ماٹو بھی ہے۔ ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے کہاکہ حکومت نے حال ہی میں سیاسی نقشے میں جوتبدیلی کی ہے، وہ بہت جلد ہی حقیقت کار وپ دھار کر جغرافیائی میپ میں بدل جائے گا اور اس مقصد کے لئے ہم اپنی صفوں میں مکمل طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ایف سی پی ایس پبلک سکول کے طالبات عاشی منور، معطر اور ایمن نے ملی نغمہ “اے راہ حق کے شہیدو وفا کے تصویرو تجھے وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ” پیش کرکے محفل کو گرمادیا۔ اس موقع پر کرنل محمد علی ظفر، مولانا عبدالاکبر چترالی، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈی سی نوید احمداور ڈی پی او عبدالحئی نے شہداء کے ورثا ء میں تخائف تقسیم کئے۔ بعدازاں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے چترال ٹاؤن میں واقع شہداء کے گھروں میں جاکر انہیں راشن پہنچادئیے اور شہداء کے ورثاء کی خیر وعافیت دریافت کی۔
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے