چترال میں اسٹامپ پیپر ناپید ہونے کی وجہ سے عوام کو بالعموم اور طلباء کو بالخصوص مشکلات کا سامنا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں اسٹامپ پیپر ناپید ہونے کی وجہ سے عوام کو بالعموم اور طلباء کو بالخصوص مشکلات کا سامناہے جوکہ 100روپے کی اسٹامپ کو دوگنے قیمت پر خریدنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ چترال میں اسٹامپ کی قلت کا مسئلہ گزشتہ سال سے پیدا ہوگئی ہے جب 30اور 50روپے مالیت کے اسٹا مپ مکمل طور پر غائب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں 100روپے مالیت کے اسٹامپ خریدنا پڑرہا تھامگر اب 100اروپے والا اسٹام کی قلت پیدا کرکے اسے 200روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سرکاری کالجوں میں داخلے کے لئے بیان حلفی کو لازمی قرار دینے کی وجہ سے ہزاروں طالب علم 200روپے میں اسٹام پیپر خریدتے رہے جوکہ چترال کے قریبی ضلع اپر دیر سے لائے جارہے ہیں۔ چترال کے عوامی حلقوں نے طویل عرصے سے کم مالیت کے اسٹام پیپر وں کی عدم دستیابی اور کالجوں میں داخلہ کے سیزن میں میں خصوصی قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔