چترال (نمائندہ چترال میل) اتوار کی علی الصبح اپر چترال کی یارخون وادی میں گہری نیند میں سوئے دو جڑواں بھائی مکان پر لینڈ سلائنڈنگ کا ملبہ گرنے سے جان بحق ہوگئے جبکہ دوسرے کمروں میں ان کے ماں باپ اور بہن محفوظ رہے جوکہ اٹھ کر کام کاج میں مصروف ہوگئے تھے۔ گاؤں والوں کے مطابق یہ واقعہ پانچ بجے صبح کے قریب پیش آیا جب ڈھلوانی سطح پر واقع شیر جوان نامی شخص کے گھر کے پیچھے سے گزرنے والی نہر میں دراڑ پڑنے سے خارج ہونے والا پانی نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کی شکل اختیار کی اورمکان کے ایک حصے کو اپنی زد میں لیا جس میں بچے سورہے تھے۔ گاؤں والوں نے دو گھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد ملبے کو ہٹادیا تو بچے جان بحق ہوچکے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بتایاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے خیمے اور راشن متاثرہ گھرانے کو روانہ کردیا ہے جبکہ عنقریب اس فیملی کو معاوضے کا چیک بھی دیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





