ریشن کے عوامی حلقوں نے پیڈو کی طرف سے زیر تعمیر منی ہائیڈل پاور سٹیشن کی تکمیل میں تاخیر پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ریشن کے عوامی حلقوں نے پیڈو کی طرف سے زیر تعمیر منی ہائیڈل پاور سٹیشن کی تکمیل میں تاخیر پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے۔ کہ فوری طور پر ادھورے کام کو مکمل کرکے لوگوں کو اندھیروں سے نجات دلائی جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ پیڈو کی طرف سے یکم رمضان تک بجلی گھر کی تکمیل کی یقین دھانی کرائی گئی تھی۔ لیکن ٹھیکہ دار کی طرف سے منصوبہ مکمل کرنے کے بجائے کام ادھورا چھوڑ کر بند کر دیا ہے۔ جس سے علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا۔ کہ ٹھیکہ دار کے خلاف فوری کاروائی کرکے اُسے فوری طور پر کام مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔ تاکہ لوگوں کو مشکلات سے جلد نجات مل سکے۔ بصورت دیگر 4جون کو عوام ریشن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اس سلسلے میں پیڈو کے اہلکار نے رابطہ کرنے پر بتایا۔ کہ مذکورہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور ماہ رمضان کی وجہ سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ اور منصوبے کی تکمیل عید کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔ تاہم وہ ٹھیکہ دار کو کام بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت دیں گے۔