یہ لوگ زندہ ہیں … تو نظر کیوں نہیں آتے؟۔۔ تحریر۔ شہزادہ مبشر الملک

Print Friendly, PDF & Email

٭ دھرتی پہ نگاہ رکھ۔
گولین…. مرگی ذدہ بجلی جس کا ہم مدتوں … قصیدہ … گاتے رہے ہیں … بے چارے لوگ اب بھی … ریگولیٹر اور اسٹبلیزز … لگانے اور نکالنے میں مصرف ہیں کہ کہیں یہ… گولینی آسیب… جذبات میں آکر ہمیں … بھسم… ہی نہ کر دے… مگر وہ … بجلی… کسی روٹھے ہوئے …. محبوبہ… کی طرح ہمیں گرمی کے اس موسم میں بھی… جدائی کے آنسو… پینے پر مجبور کرتا جارہاہے….مجید لاہوری مرحوم نے فرمایا تھا
؎ بجلی بس اس لیے پسند ہے مجھے بجلی آتا نہیں ہے آتی ہے۔
تو ہم … چترال …. کے لوگ بھی…. آتی ہے… کے معاملے میں …. دل پھینک… واقع ہوئے ہیں ….. اس … غیر سیاسی…
مسلے کو … سیاسی اسکورینگ… کا ذریعہ بنادیا گیا ہے …. نیٹ… فیس بک… ایف ایم… اور … لوری دے سلانے والی…پار… کمیٹی کے مکین
روز قوم کو …. لولی پاپ… دے کے سلا رہے ہیں …یہ بھی حقیت ہے کہ ملک میں مرکزی؛ صوبائی، ضلعی اور دہی حکومت سازی کا …. کاسا…قدیم دور کے کسی امیر محلے کی مسجد کے … طالب… کے بھرے ہوئے… کاسے… سے کم نہیں …جس میں … غوطہ… مار کے آپ بہت کچھ نکال سکتے ہیں اور مختلف … گھرانوں … کی اشتہار بازی بھی۔ ہمارے نمائیدے بھی ہمارے ساتھ یہی کررہے ہیں ہر کوئی اپنی ذاتی اور پارٹی کا…اشورجان… گانے میں مصروف دوسرے کی… قبر … پہ کتبہ لگاکر … سیلفی… بنانے کا ….حق…فس بک کی حد تک…. نبھا رہا ہے… حضرت ابراہیم ؑ کو جب … آگ … ڈالا گیا… تو ایک … چیلنگی… اپنے … چونچ .. میں ایک قطرہ پانی لیے … وارد … ہوئے تو پوچھا گیا اس قطرے سے کیا … آگ بھج … سکتی ہے؟ کہا نہیں …. ُ ابراہیم ؑ … کو بچانے والوں میں نام لکھوانے کے لیے یہ کر رہا ہوں۔“ تو چترال… کی تقدید بدلنے کا … نوید … سنانے والوں سے نہایت ہی ادب سے گزارش ہے… ملکی اور عالمی حالات … نے یہ بڑے بڑے منصوبے لاکر ہماری … جھولی… میں ڈال دیے ہیں … ورنہ … قوم … کے سامنے … گولین بجلی گھر… میں آپ سب کی …کارکردگی… ہمارے سامنے ہے۔ پھر بھی ہم ان…منصوبوں … میں آپ کی کارکردگی کو …. چیلنگی… جی سے کم نہیں سمجھتے۔

حضرت فاروق اعظم ؓ نے فرمایا تھا… ”دریائے دجلہ کے کنارے کتے بھی اگر بھوگ سے مر گئے تو ان کا … ذمہ دار… عمر ہے۔آپ لوگوں کو بھی جو کسی بھی قسم کے … سرکاری … اور … عوامی .عہدوں کا … تاج … سروں پہ سجائے ہ مزے لے رہے ہیں۔۔۔ جو اصل میں …. کانٹوں کا سہرا… ہے …. بس آنکھیں بند ہونے کی دیر ہے اور … اس ہستی کے سامنے پیش ہونا ہے …جہاں سفارش، دوستیاں، پارٹی، رشوت، تعلقات اور عہدے کام نہیں آتے اس لیے … وایٹ سوٹ میں … لاپیٹے … روانگی سے قبل اس … قوم … کے لیے تمام …تعصبات … سے بالاتر ہوکے … یہ چھوٹے اور معمولی کام بھی سر انجام دیجیے جو اگر چہ… آپ کے … شایا شان… نہیں … پھر بھی … حالات کے مارے لوگ آپ سے مطالبہ کرتے ہیں۔
٭ موبائل انجمن کھوار ….؟
کسی بھی علاقے کی … تہذیب و ثقافت اور تاریخ … کو اُس وقت ترقی مل سکتی ہے۔ جب اس علاقے کی… زبان اور ادبی ورثہ…
محفوظ ہو۔ …خوش قسمتی… یہ کہ …کھوار… کو بنانے والوں نے لک بک ایک… صدی… قبل اسے NWFP حالیہ KPK میں موجود دیگر بڑی زبانوں کے … صف … لاکھڑا کیا۔ مگر… بدقسمتی… یہ کے کہ … چودہ زبانوں … کے رابطے کا یہ زبان… کھوار… آج کے … جمہوری دور
میں … سرکاری سر پرستی سے … محروم… ہے… انجمن ترقی کھوار… جو کھویعنی … چترالی تہذیب و ثقافت کا آمین اور … چودہ مقامی زبانوں کا … آمبریلا ادارہ … ہے آج بھی … چھت… سے محروم ہے… دیگر اضلاع میں ہماری نسبت بہت بعد کی بنی … انجمنوں ..کے لیے دفاتر، اکیڈمز، ثقافتی بورڈ ز، اور کڑورں کے سرکاری … فنڈ… فراہم کے جاتے ہیں … انجمن ترقی کھوار… اپنی محدود مقامی وسایل کے ساتھ … ڈھیر ساری … علاقائی، قومی اور بین القوامی پروگرامات کا نہ صرف … اعزاز … رکھتی ہے بلکہ … بیسیوں کتابوں … کی اشاعت کا فریضہ احسن طریقے سے نبھا چکی ہے جو کسی اور علاقے اور زبان کو حاصل نہیں۔اس ….عظیم ادارے… کے خون سے ہمارے بے حس نمائیدگان کے ہاتھ بھی رنگے ہوہے ہیں جو بار بار کی درخوستوں کے باوجود… اس علمی ادبی اور تقافتی… ادارے کو ایک پلاٹ یا دفتر دینے سے قاصر ہیں
… انہیں دیے گئے دستاویزات… ان کے اپنے … فائلوں … میں گُم ہوتے ہیں یا … وزیر اعلیٰ کے … میز… میں جاکے… صد حیف ہے ایسے
… باکمال اور تعلیم یافتہ قیادت پر … جسے اپنی … ماں کے سر …. پہ … انچل… ڈالنے کا … احساس… ہے اور … فرصت … اگر اس ملک میں … طالباء… کے لیے سکول…. مریضوں … کے لیے ہسپتال… وکلاء … کے لیے باروم … صحافیوں … کے لیے پرس کلب … کھیلاڑیوں … کے لیے … ریاستی وقت کے ہی صحیع… گراونڈز… اور … فورسز… کے لیے … تین تین… ٹیموں کے شاہانہ …اخرجات پورا ہوسکتے ہیں …. تو
… انجمن ترقی کھوار … کے لیے … ایک عدد … سرکاری دفتر اورپلاٹ کی جگہ…. نئے پاکستان… میں کیوں دستیاب نہیں ؟
کیا …انجمن.. کے.ا ثاثہ جات کو ہم …. مقدس تابوت … بنا کے بنی اسرائیل کی … پھراتے … رہیں گے؟

یا … چیرگانو مارکیٹ… میں جاکر ان ہی حالات کا مقابلہ کرنا ہی ہمارے …. نمائیدوں … کے طفیل ہمارا مقدر بنا رہے گا؟
؎ کھاکان استانو ٹیکا چھت پلیم وھماڑی ختانو ٹیکا چھت پلیم
قصر غزل خانوں ٹیکا چھت پلیم فگارؔ یونسی کی متین تُھو کویان
رے سینا غزل رے جستجو کویان
پُھوک رو دی تھے بائی رے آرزو کویان
موڑو مہ نار کو کو قو قو قُو کویان
وری کھاکان مہ موژتو جو کویان
٭
٭کیلاش وویلا؟
وائس ا ٓف امریکہ… کے مطابق … کیلاش قبیلے… کوہمارے یعنی ہماری… مسلم برادری… کے ہاتھوں سخت تکلیف کا سامنا ہے انہیں … زبردستی…. مسلمان بنایا جارہا ہے… اور وہ سخت اذیت کا شکار ہیں … یہ سب باتیں VOA سے نشر ہورہی ہیں اور اسلام آباد کی ایک NGO ایک سمینار میں … کیلاش برادری… کے افراد سے یہ کہلوا رہی ہے… جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں … اگر … علم و آگاہی، کی بدولت … کیلاش نسل کے نوجوان اسلام اختیار کرہے ہیں … دوسری وجہ ان علاقوں میں ….کاروباری اور سیاحتی سر گرمیوں … کی وجہ سے اس ایرے میں … مسلم آبادی .. میں . اضافہ ہو رہی ہے جو ان کی کمی کا سبب بن رہی ہے اور کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ….ہمارے اداروں اور ایجنسیوں کو… اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے کہں یہ اقلیتوں کے حقوق کے نام پہ مسلمانوں اور دینی اداروں کو بدنام کرنے یا … امریکہ پہادر… کے عرب دنیا کو گلے لاکر …. اقلیتوں اور مسلم فرقوں کو … آپس میں لڑاکر … اپنے مفادات کے حصول کا پروگرام تو نہیں؟ کہیں … توہین رسالت … والا واقع بھی اسی سلسلے کی … کڑی … تو نہ تھی؟کیں … سی پیک… کو ناکام بنانے کے لیے… چترال کے پرُ آمن فضا… کو خراب کرنے کی … عالمی … کوشیش توشروع نہیں ہوچکی ہیں؟

٭رمضان پیکچ۔
سرکاری اسٹورز…. کے باہر اکثر لوگ یہ شکایت کررہے ہیں کہ اس میں موجود … اشیاء … ناقص … بنائے جاتے ہیں … صابن … ہے تو جھاگ نہیں، گھی ہے تو …وٹامن… نہیں … لوبیا اور چھولا دال … ہیں تو ہمارے پاس… شیرکے دانت… اصلی والے کے … گنجے والے نہیں اور …. ہاضمہ … حضرت مگرمچھ… کے نہیں جو انہیں ہضم کر سکیں … دودھ … کے حوالے سے چند ماہ قبل سپریم کورٹ کے

حوالے سے اخبارات اور فس بک کی دنیا بڑی آباد تھی… نہ جانے ان … کمپنیوں … نے دودھ میں کیا … نیند… والی دوائی ملا دی کہ … نوٹس … لینے والے ہی سو گئے اور وہی …. برنڈ …پہلے سے زیادہ جوش و خوروش سے مارکیٹ میں چھائے ہوئے ہیں۔
٭ مضر صحت اشیاء پر نظر۔
ہمارے … قصاب خانے … کی کرم نوازیاں … ساتھ گوشت، مرغی خانوں …کی مہربانیاں … رمضان کے … پکوڑے خانوں اور کباب خانوں میں …. جلوہ افروز…. ہزاروں …مکھیاں … سرجیکل اسٹارک… میں مصرف ہیں اور کسی سرکاری اہلکار کی کان میں …. جوں … تک نہیں رینگتی۔ بھلے وقتوں میں … انگریز…. کا دیا ہوا … مجسٹریٹی نظام ہمارا دیکھا بھلا ہوا کرتا تھا… ایک ڈسی بہادر کے ساتھ مجسٹریٹ صاحباں قوم کی خدمت انگریزکے دیے… ڈنڈے … کی مدد سے لمحوں میں ادا کرتے … نا معلوم یہ …لوگ… آج زندہ بھی موجود ہیں یا نہیں؟ اگر … زندہ … ہیں تو ہمیں … نظر… کیوں نہیں …. آتے؟
٭٭٭٭