ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی نو تعمیر شدہ گولین بجلی گھر سے دو میگاواٹ بجلی کی عدم ترسیل کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک عدالتی بائیکاٹ کا فصلہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی نو تعمیر شدہ گولین بجلی گھر سے دو میگاواٹ بجلی کی عدم ترسیل کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک عدالتی بائیکاٹ کا فصلہ کیا ہے۔ اور اعلان کیا ہے۔ کہ جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں اپنے کیس کے حوالے سے پیش نہیں ہو گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں جج صاحبان سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے پیشی بھگتنے کے سلسلے میں آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اہے۔ کیونکہ وکیلوں کے کلائنٹ اپنی تایخ پیشی کیلئے آتے ہیں۔ لیکن بجلی کیلئے کی گئی عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے وہ بغیر پیشی کے واپس جانے پر مجبور ہیں۔