پشاور (نمائندہ چترال میل)پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اعلیٰ نے چترال اور چترالیوں کے پاؤں پر کلہاڑی مار دی ہے پولو گراؤنڈ چترال میں وزیر اعلیٰ کا اعلان چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا چند دنوں میں نوٹیفیکیشن جاری کر کے بھیج دوں گا نہ ماننے والوں کے منہ پر دے ماریں لیکن افسوس ہے کہ ڈیڑھ ماہ بعد الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نئے اضلاع پر پابندی کے بعد وزیر اعلیٰ کو یا د آیا اور آخر کار 28 دسمبر 2017 ء کیبینیٹ کے اجلاس میں چترالیوں کو لالی پاپ دینے کی ناکام کو شش کی گئی یو ں چترال اور چترالی ایک صوبائی سیٹ سے محروم ہوگئے جو خالصتًا وزیر اعلیٰ کی نااہلی اور صوبائی حکومت کا ہوم ورک نہ کر کے چترال کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ان خیا لا ت کا اظہار جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی اور سابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چترال سے منتخب عوامی نمائندے بالخصوص رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار مردم شماری کے دوران اور مردم شماری کے نتائج آنے کے بعد بھی کوئی کردار ادا نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے عام انتخابات میں چترالی عوام پی ٹی آئی کو سبق سکھائے گی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو یاد دلائے گی کہ جھوٹے وعدوں کے کیا نتائج نکلتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے چترال اور چترالیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہو ا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





