چترال (محکم الدین) گذشتہ روز ایون میں زبردست آندھی آئی۔ جس کے نتیجے میں کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ اور کئی چھتوں کو نقصان پہنچا۔ ایون درخناندہ میں تیز آندھی نے غلام حیسن کے ایک کمرے کی چھت اڑا دی۔ اور دوسرے مقام پر خوبانی کے دودرخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ آندھی نے خوبانی، توت، چیری، ناشپاتی، سیب، لوکاٹ کے کچے پھلوں کو درختوں سے گرا کر زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ جب کہ جو پھل درختوں سے نہیں گرے۔ وہ شاخوں کے ایک دوسرے کے ٹکر مارنے سے زخمی ہوئیہیں۔ جن کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی بزرگوں کا کہنا ہے۔ کہ اس قسم کی تیز آندھی(مراچ پوچی) توت پکنے کے موسم میں آتی رہی ہیں۔ لیکن پھلوں کیلئے اس کا مثبت پہلو یہ ہے۔ کہ کمزور پھل درختوں سے گر جاتے ہیں۔ اور جو بچ جاتے ہیں۔ ان کو صحیح خوراک ملتی ہے۔ تاہم اس قسم کی آندھی سے بعض اوقات انسانی جانوں کو شدید نقصان پہنج جاتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ تیز آندھی کے دوران گھروں میں رہنا چاہئے اور بچوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ کہ وہ درختوں، دیواروں خصوصا کمزور ٹین کے چھت والے مکانوں سے دور رہیں۔ آندھی سے کئی مقامات سے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان سے لوگ محفوظ رہے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات