چترال (نمائندہ چترال میل) تین یونین کونسلوں پرمشتمل تحصیل لوٹ کوہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ضلعی قیادت پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کے لئے تباہ کن قرار دیا اور پارٹی کو بچانے کے لئے میدان میں کود پڑے اور نئی تنظیم سازی کرکے اہل قیادت کو سامنے لانے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ میں شامل عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے دستبردارہوگئے۔ گرم چشمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے چید ہ چیدہ رہنماؤں شہزادہ امان الرحمان،محمد حسین، اسرار صبور، محمد یعقوب، عبدالمجید، استاذ شربت خان، میردولہ جان، رحمان علی شاہ اور دوسروں نے سینئررہنمامیرعجب خان کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد کرکے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بشیر لالہ نے ضلع لویر چترال کے لئے جو کابینہ تشکیل دی ہے، اس میں کارکنوں کے جذبات و احساسات اور ان کے پسند وناپسند کی عکاسی نہیں ہوئی ہے اور اس لولے لنگڑے قیادت کے پاس اہلیت نہیں ہے کہ وہ پارٹی کو یکجا رکھ سکے۔انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کی وژن کو چترال میں ناکام ہونا نہیں چاہتے اور نہ ہم اگلے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کو اس ضلعے میں ناکامی سے دوچار ہونا چاہتے ہیں جوکہ موجودہ نااہل ضلعی صدر اور ان کی خوشامدی کابینہ ممبران کی موجودگی میں صاف نظر آرہا ہے کیونکہ ان میں پارٹی کو چلانے اور اس کے صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھنے اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت اور استطاعت بالکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں لوٹ کوہ سے 14ہزار ووٹ پی ٹی آئی کو ملے تھے اور یہ تحصیل پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے لیکن ضلعی کابینہ سازی میں ان کی رائے کو پس پشت ڈالنے پر ان پر مکمل مایوسی چھائی ہوئی ہے اورنام نہاد ضلعی صدر کی طرف سے تقرر شدہ تحصیل لوٹ کوہ کے کابینہ نے بھی ان عہدوں کو قبول نہیں کیا ہے اور باضابطہ طور پر لاتعلقی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل لوٹ کوہ کے مخلص پارٹی رہنما ضلعے کے دیگر علاقوں میں ضلعی کابینہ سے نالان رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ روابط میں ہیں اور عنقریب تنظیم سازی کرکے نئی ضلعی کابینہ تشکیل دیں گے جوکہ سوفیصد کارکنان کی مشاورت سے طے ہوگا اور کابینہ پر ارندو سے لے کر گبور تک کارکن مکمل اعتماد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں لیکن نااہل ضلعی قیادت نے اس کی تشہیر کرکے پارٹی کو اس کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ اس موقع پر سا بق ممبر ضلع کونسل عبدالقیوم سمیت پی پی پی، جے یو آئی اورمسلم لیگ کے تحصیل عہدیداروں اور رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا اور عمران خان کی وژن پر اپنی مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں جے یوآئی کے مولاناعبدالجلیل،پی پی پی تحصیل سینئر نائب صدر علاء الدین حیدری،محمدامین،مسلم لیگ (ن) کے سابق پذیڈنٹ لوکل کونسل امیر ولی خان،عبداللہ خان،محمداسماعیل،گل احمد،ولی خان،رحمن خان اور دوسرے شامل ہیں۔ شہزادہ امان الرحمن نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کو تحصیل لوٹ کوہ میں سب سے فعال اور مثالی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال