چترال(نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق صوبائی وزیربہبودآبادی سلیم خا ن کے زیرصدرات چترال میں جیالوں کااہم اجلاس ہوئی۔ جس میں ضلعی عہدداروں کے علاوہ پارٹی ورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل کو 40 ویں برسی صبح دس بجے چترال ٹاون ہال میں بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔عہداروں اورجیالوں کو بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ضلعی صدرسلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے دس سال اور بھٹو شہید کو بچھڑے چالیس سال گزر چکے ہیں مگر وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ بھٹو شہید جس نے اس ملک کو آئین دیا، عوام کو حقوق لینے کا طریقہ سکھایا،جو غریبوں کا ساتھی تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





