چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال (لوئر) نے 5ستمبر سے ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے کا اہم اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی حسین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں چترال کے رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست حسین احمد نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد اور کلب رجسٹریشن کی اپڈیشن کے بارے میں حتمی مشاورت کرینگے اور اس بابت فیصلہ کیا جائیگا، انہوں نے کلبوں پر زور دیا کہ ڈی ایف اے کلبوں کی نمائندہ ادارہ ہے اسلئے کلب اسکے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے پانچ سالوں سے چترال میں ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ منعقد نہیں کیا گیا ہے اور اس سال کورونا کی وجہ سے چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، اس صورتحال میں نوجوان کھلاڑی اور شائقین فٹ بال کی شدید خواہش ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایف اے چترال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر5ستمبر سے ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کریگا اور اس ٹورنمنٹ میں 20کلب حصہ لینگے۔ اجلاس میں ڈی ایف اے کے ووٹنگ رائٹ کے حصول کیلئے کوششیں کرنے پر سرپرست اعلیٰ حاجی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔(۳۱ اگست
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال