چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین نے جمعرات کے روز تریچمیرویو ہوٹل میں پیش آنے والے سانحے میں قصور سے آنے والے سیاحوں کی جانی نقصان پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں شہید ہونے والوں کی روح کی ایصال ثواب اور ان کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی اور ان کے پسماندگا ن کو اس اندوہناک غم کو سہنے اور قوت برداشت عطا کرنے کے لئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی ہے۔جمعہ کے روز میڈیا سے ٹیلی فونی گفتگو میں انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او چترال اور چترال پولیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاجملہ عملہ، ریسکیو 1122، الخدمت فاونڈیشن اور صدر تجار یونین، سول سوسائٹی کے ممبران، رضاکاروں اور خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بروقت کاروائی سے سانحہ کے متاثریں کو ریلیف مل گئی اور ان کی اجتماعی اور بروقت نہ ہونے کی صورت میں بدتر حالات کا سامنا ہوسکتا تھاجس کے لئے وہ خصوصی شکرئیے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کی منظوری دینے پر پاک آرمی کابھی خصوصی شکریہ اداکیا اور حالات سے عوام کو باخبر رکھنے پر چترال پریس کلب اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہاکہ جمعرات کے روز سانحے کی خبر ملتے ہی انہوں نے اپنے بھائی خالد پرویز کو فوری پر چکدرہ سے چترال روانہ کیا جبکہ وہ خود پشاور میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے ساتھ قصور جاکر تعزیت کریں گے۔ شہزادہ افتخار الدین نے کہاہے کہ اس سانحے نے ہم سب کو افسردہ کردیا ہے اور غم واندوہ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہوٹل انتظامیہ کے زیر اہتمام مرحومیں کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ انہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحے میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعا کرتے رہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





