( چترال میل رپورٹ )وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید پر صرف ایک جمعہ کی چھٹی ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار بھی عید کی تعطیلات میں شامل ہونگے۔ ملک بھر میں عید کی تین چھٹیاں 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گردونواح میں چاند نظر آ جائے گا۔
حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر عوام کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ عوام میں وبا کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے۔