جامعہ عربیہ حدیقۃ العلوم المرکز الاسلامی پشاور51 ویں تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاحی تقریب زیر صدارت مولانا عبد الاکبر چترالی صدر جمعیت اتحاد العلما ء کے پی کے منعقد ہو ا۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل)جامعہ عربیہ حدیقۃ العلوم المرکز الاسلامی پشاور51 ویں تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاحی تقریب زیر صدارت مولانا عبد الاکبر چترالی صدر جمعیت اتحاد العلما ء کے پی کے منعقد ہو ا۔افتتاحی تقریب سے مولانا غلام الرحمن، مولانا عبد الوکیل، مولانا شمشیر خان منتظم جمعیت طلبہ عربیہ نے بھی خطاب کیا سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اور علما ء کرام پاکستان کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں جب تک دینی مدارس اور علما ء کرام موجود ہیں کوئی بھی لابی پاکستان کو سیکولر سٹیٹ نہیں بنا سکتی انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی وجہ سے معاشرہ میں اخوت اور یکجہتی موجودہے اور دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت علما کرام اور دینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے دینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کیلئے دینی مدارس اور علما ء کرام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں سیکولر لابی نہیں چاہتی کہ دینی جماعتیں متحد ہوں اس لئے تمام دینی مدارس کے علما ء کرام حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے اتحاد کیلئے اپنا
کردار ادا کریں۔