چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف 20 جولائی کو ایشیاء کے سب سے بڑے روڈ ٹنل لواری ٹنل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جس سےNHA۔نے 26 ارب روپے کی لاگت سے کورین کمپنی سامبو کے ذریعے تعمیر کی ہے لواری ٹنل کی لمبایی 8.9 کلومیٹر ہے ٹنل کے لیے فنڈز نواز شریف کی موجودہ حکومت نے فراہم کر دی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر لواری ٹنل کے دیر سائڈ پر اُتریں گے۔ جہاں وہ لواری ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ذرائع کے مطابق چترال کے دیگرمیگاپراجیکٹس جن میں گیس پلانٹس،این ایچ اے کے زیرانتظام تعمیرہونے والی سڑکیں جن میں چترال چکدرہ روڈ،چترال کالاش ویلیز،چترال گرم چشمہ،چترال شندورروڈزشامل ہیں۔ کو بھی دیر سائڈ پر ہی افتتاح کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے 2015 کے سیلاب کے دوران اپنے دورۂ چترال کے موقع پر جون 2017 میں لواری ٹنل کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ تاہم موسمی مسائل کی وجہ سے ایک مہینے کی تاخیر سے لواری ٹنل مکمل ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 31جولائی کو شندور فیسٹول میں بھی شرکت کریں گے۔ لواری ٹنل موجودہ چترال کا وہ اہم منصوبہ ہے جس پر موجودہ وفاقی حکومت 80فیصد فنڈ فراہم کرکے تکمیل کو ممکن بنایا۔ وزیر اعظم کے مشیر انجینر امیر مقام انتظامات کا جایزہ لینے کے لیے اج بدھ کے روز چترال پینچیں گے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات