چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ایم ایس چترال ڈاکٹرشمیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کے مسائل مستقل طورپرحال کرنے اور منتخب نمائندگان تک پہنچانے کے لئے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دیکرنوٹفیکشن جاری کردی۔ جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدرسجاداحمدکوچیئرمین اورجے آئی یوتھ چترال کے صدروجہہ الدین کوجنرل سیکرٹری مقررکیاگیا۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں کواس کمیٹی میں شامل کیاگیا ج۔کمیٹی ممبران میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قاضی محمدفیصل،پاکستا ن مسلم لیگ(ن)کے محمدکوثرچغتائی ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے قاضی نسیم،ڈاکٹرایسوسی ایشن کے ڈاکٹرضیاء اللہ،پیرامیڈیس ایسوسی ایشن کے صدروقاراحمد،سوشل سیکٹرسے حسین احمد،امین الحسن اورچترال پریس کلب کے سیدنذیرحسین شاہ کے نام شامل ہے۔گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی عدم دسیتابی کے حوالے سے آل پارٹیز مظاہرہ جے آئی یوتھ کے زیرقیادت ہواتھا جس کے بعدہسپتال کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اورترجیحی بنیادوں پرمسائل سن کرحل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔جس کاماہانہ اجلاس ہوگااورہسپتال کودرپیش مسائل حل کرنے پرغورکیاجائے گا۔نومنتخب کمیٹی کے پہلی اجلاس میں ایم ایس چترال نے تمام مسائل اوربجٹ نہ ملنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پرکمیٹی ضلعی انتظامیہ اورسیاسی منتخب نمائندگان کی ایک اجلاس منعقدکرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں تمام مسائل پرغورکیاجائے گا۔ ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے حوالے سے کمیٹی نے چترال سے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مولاناہدایت الرحمان سے رابطہ کیا جس پرانہوں نے فوری طورپر6لاکھ روپے ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے لئے اعلان کیا۔کمیٹی نے ایم ایس ڈاکٹرشمیم سے مطالبہ کہ قانوی کارروائی فوری مکمل کرکے ڈائیلاسز مشین ٹھیک کیاجائے
تازہ ترین
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد