چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)ڈسٹرکٹ ایکسائزاینڈ ٹیکیش آفیسرچترال امتیازعالم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین کی جانب سے چترال بھرمیں جعلی نمبر پلیٹ، بغیر کاغذات، ڈبلنگ،نان رجسٹرڈ گاڑیوں اورموٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے بلکہ قانون کی رٹ قائم کرنا ہے۔ چترال بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلز موجود ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑتا ہے کاروائیوں کے دوران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ عوام محب وطن شہریوں کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے زیر استعمال گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو رجسٹرڈ کرائیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیاہے۔عوام صوبہ بھرمیں جہاں بھی اپنے ٹوکن کسی بھی افیس میں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس جدید سسٹم کے تحت نئے رجسٹریشن ہونے والے گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکے درخواست گزار کو دستاویزات اور نمبرپلیٹس ایک دو گھنٹے کے اندرفراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بغیررجسٹریشن موٹرسائیکل مالکان کو15دن کے اندراندراپنے کاغذات بنانے کی ہدایت کی ہے۔بعدمیں سخت مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنش نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جون 2020میں ریکوری مہم کے دوران 188فیصدرقم قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔یہ چترال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکوری تھی جسکی تصدیق ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیس چترال نے کی ہے۔
اس حوالے سے مزیدمعلومات کے لئے اس نمبرپررابطہ کریں:03459412224
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





