خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی اور اس نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن فوراً شروع کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی اور اس نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن فوراً شروع کردی ہے۔ اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ سکولز کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں اور سالانہ تجدید بھی کرائیں۔ اس کیلئے فارم تیار کرلئے گئے ہیں جو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ www.kpese.gov.pk پر موجود ہیں۔ سکولز کی انتظامیہ اپنے فارم نزدیکی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ (DMO) IMU کو ارسال کریں۔ 125 اضلاع میں DMO سکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
اتھارٹی پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے والدین کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گی۔ اب فیس کی شرح اگلے ماہ تک طے ہوجائے گی۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام سکولز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ جن سکولوں میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی حکم عدولی کی ہے وہ اپنے فیس کے اضافہ کا نوٹیفیکیشن واپس لیں اور وصول شدہ اضافی فیس 7 ایام کے اندر لازمی واپس کریں۔ حکم عدولی کی صورت میں ریگولیٹر ریگولیشنز کے تحت ڈیفالٹرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی والدین، سکولز کی انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مطلع کرتی ہے کہ وہ ا معاملات میں اتھارٹی سے مشاورت کریں۔ اتھارٹی کے اختیارات اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ہیں۔ شکایات، مشاورت اور وضاحت کے لئے اتھارٹی سے بذریعہ
kppsra.complaint@gmail.com رابطہ کریں۔