چترال (نما یندہ چترال میل)ڈائیریکٹر انیٹی کرپشن خیبر پختونخوا عثمان زمان کی خصوصی ہدایات پر سرکل آفیسرانیٹی کرپشن چترال نے محکمہ خوارک چترال میں مبینہ طور پر خرد برد کیے گیے گیارہ کروڑ چورانوے لاکھ آٹھا سی ہزار چھ سو اکانوے روپوں کی ریکوری کے لیے ملزمان کے خلاف انکوائری میں تیزی لاتے ہوئے متعدد مقدمات رجسٹرڈکر کے کئی گرفتاریاں عمل میں لائی ہے-تفصیلا ت کے مطابق انیٹی کرپشن سرکل چترال نے فوڈانسپکٹر شیرعلی کو ساڑھے چار کروڑ، محمدزمان فوٹو گرین انسپکٹر کو 3559920،فتح الدین فوٹو گرین انسپکٹر کو5087473،عبداجلیل فوٹوگرین انسپکٹر کو 11321268 روپے خردبرد کرنے اورحکو متی خزانے کو نقصان پنچانے پر گرفتار کرکے جوڈشیل حوالات چترال بھجوادیا-جبکہ محکمہ کوخوراک ہی کے فوٹو گرین سپر دائز رعثمان خان کو 3033715روپے خرد برد کے الزام میں گرفتار ہوکر ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ئی پائی ہے جبکہ ان کے خلاف کیسں رجسٹرڈ کیا گیاہے- اسی طرح محکمہ خوراک کے ایک اور اہلکار ملزم دینا رولی فوٹو گرین انسپکٹر کو قومی خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے نقصان پہنچا نے کے الزام میں FIRکر لیا گیاہے تاہم ملزم ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری حاصل کر کے رٹ داخل کیا ہے-اسی طرح ایک اور ملز م سمیع اللہ فو ڈ گرین سپر وایزر محکمہ خوراک چترال کو خزانے کو ساڑھے تین کروڑروپے کا نقصان پہنچا نے کے الزام پر ان کے خلاف مقدم درج کرلیاگیا ہے-تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جوکہ روپوش ہے انیٹی کرپشن سرکل چترال نے مجموعی طورپر محکمہ خوراک چترال کے سا ت ملزمان پر119488691روپے خرد برد اور خزانے کو نقصان پہنچانے نے کے الزام میں مقدمات درج کر لئے ہیں سرکل افیسر نے چترال میل ڈاٹ کام کو بتایا کہ قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے-
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





