چترال (محکم) کالاش ویلی بریر سے تعلق رکھنے والی جوانسال خاتون نے زہر کھا کر خود کُشی کر لی۔ ایون پولیس کے مطابق مسماۃ 19سالہ سعدیہ بی بی دختر شیر بہادر خان ساکن بریر نے گذشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہر کھا کر خود کُشی کرنے کی کوشش کی۔ جب اُن کی حالت غیر ہوئی۔ تو علاج کیلئے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دی۔ خود کُشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہیں۔ ایون پولیس نے زیر دفعہ 174مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔ اُن کی نعش کو پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کیا گیا۔ جس کی آبائی گاؤں بریر میں تد فین کی گئی۔ درین اثنا ورثا نے چترال میل ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے مسماۃ سعدیہ کی ارتکاب خود کُشی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی اچانک بیمار ہوئی تھی۔ جسے علاج کیلئے جب گاڑی میں ہسپتال لے جایا جایا جارہا تھا۔ کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جان بحق ہو گئی۔ اُن کی وفات کا خود کُشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چترال میں جوانسال خواتین کی خود کُشی وبائی صورت اختیار کر گئی ہے۔ اور روان سال کے چار مہینوں کے اندر تقریبا 23افراد نے اپنی زندگی کا چراغ گُل کر دیا ہے۔ جبکہ گذشتہ سالوں کا ریکارڈ اس کے علاوہ ہیں۔ چیرمین ہیومن رائٹس پروگرام نیاز اے نیازی نے مسلسل خود کُشیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہاس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ دریائے چترال خود کُشی کیلئے آسان سامان مہیا کرتا ہے۔ اس لئے گھروں کے بہو بیٹیوں کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ بلکہ گھر کے ذمہ دار افراد حالات کو سنوارنے کیلئے سنجیدگی سے کوشش کرنی چاہیے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





