چترال(نمائندہ چترال میل)آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال کے طرف سے جمعرات کے روز مشروط ٹائم سکیل کے خلاف چترال پریس کلب میں ایک احتجاج ریکارڈکیا گیا۔شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ 2016اور2017کے بجٹ اجلاس میں صوبائی حکومت نے اساتذہ کو غیر مشروط طورپر ٹائم سکیل کا وعدہ کیا تھا لیکن اب اپنے وعدے سے مکرر کر مشروط ٹائم سکیل کا اعلان کیا ہے جس کے وجہ سے سروس اسٹرکچر متاثر ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام اساتذہ کو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے جسے آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال یکسر مسترد کرتے ہیں۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے۔پی ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اور ہیڈماسٹر تک غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے صوبائی قائدین پر بھرپور اعتماد اور اُنکے ہر فیصلے پرلبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات