پشاور(نمائندہ چترال میل)حالیہ مردم شماری غلط ہے یا ووٹر لسٹ میں گھپلے ہوئے ہیں ۷۱۰۲ ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی بیس کروڑ پچہتر لاکھ ہے جب کہ نادرا نے دس کروڑ ۲۴ لاکھ ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ووٹرز لسٹالیکشن کمیشن حوالہ کیے ہیں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک لاکھوں مزید مر د و خواتین ووٹرز بنیں گے اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کی کل آبادی کے ۱۵ فی صدافراد ووٹر بن سکتے ہیں کیاہر گھر میں محض دو ووٹر اور دو بچے ہیں عملاً یہ ناممکن نظر آرہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے اسی طرح 2017 ء کی مردم شماری پر سوالات اٹھ رہے ہیں لہٰذ ا حکومت پاکستان فوری طور پر نوٹس لے اور موجودہ مردم شماری کا جائزہ لے غلط مردم شماری کی وجہ سے کئی اضلاع کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اس میں سر فہرست ضلع چترال ہے جس کوکہ، 2017 ء کی مردم شماری کو بنیاد بنا کر ایک صوبائی سیٹ سے محروم کر دیا گیا ان خیالات کا اظہارچترال این اے۔1 سے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار مولانا عبد الاکبر چترالی نے نادرا کی جانب سے 10 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار ووٹرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالہ کر نے پر کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





