چترال(نمائندہ چترال میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ گولین ویلی میں بجلی کی فراہمی بحال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آر ایس پی کے متعلقہ اسٹاف نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر گذشتہ چار دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد گولین ویلی کے متاثرہ دیہات ازغور، باکا، اوچ اور گولین پائیں کو بجلی کی سپلائی بحال کردیا ہے۔ بجلی کی بحالی کے بعد علاقے میں مواصلاتی ذرائع بھی بحال ہوجائینگے۔ چند دن پہلے گولین ویلی میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچاہے اور بجلی فراہمی کے کھمبے اور ٹرانسمیشن لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے متاثرہ دیہات کو بجلی فراہمی بند ہو گئی تھی جسکے بعد پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ایس آر ایس پی نے فوری طور پر متبادل کھمبوں اور ٹرانسمیشن لائن کا بندوبست کرکے چاردنوں کی انتھک جدوجہد کے بعد متاثرہ دیہات کو بجلی کی فراہمی بحال کردی ہے جسکے بعد علاقہ ایک مرتبہ روشنی سے چمک اٹھا۔ سیلاب کے نتیجے میں جہاں انفراسٹرکچر کی تباہی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں بجلی سپلائی کی معطلی نے علاقے کو اندھیروں میں دھکیل دیا تھا اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا تھا۔ ایس آر ایس پی کی طرف سے بجلی کی بحالی کے بعد مواصلات کا نظام بھی بحال ہوگا اور لوگوں کے مشکلات میں کمی آئے گی۔ مقامی لوگوں ایس آر ایس پی کی طرف سے فوری اقدامات پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات