چترال(نمائندہ چترا ل میل) چترال لویر سے تورکہو اپر چترال جانے والی جمنی سوزوکی گا ڑی نشکو پل کے قریب دریائے موڑکہو میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق ایک زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا،بیٹی اورڈرائیور شامل ہیں۔ ماں اور بیٹی کی لاش دریائے موڑکہو سے بر آمد ر لی گئی ہے۔ بیٹا اور ڈرائیورکے لاش کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے ممتاز شاعر و ادیب اور صحافی ذ اکر محمد زخمی کا چھو ٹا بھائی شراف الدین اپنی بیوی، بیٹا،بیٹی کو لے کر جمنی سوزوکی میں استارو کے خراب سڑک کی بجائے متبادل موڑکہو روڈ سے ہوتے ہوئے چترال سے تورکہو اجنوجا رہاتھا۔ کہ نشکوہ پل کے قریب گاڑی چڑھائی نہ چڑھ سکا۔ اور واپس ہو کرکئی فٹ نیچے دریا موڑکہو میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں شراف الدین زخمی جبکہ اس کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور ڈرائیور منیر احمد جان بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوی اور بیٹی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کے لاش کی تلاش جاری ہے۔ گھر کا سر براہ شراف الدین زخمی ہیں۔ جنیہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کو بچانے کی کوشیشیں جاری ہیں۔ واضح رہے۔ کہ استارو پل کے ٹوٹنے کے بعد تورکہو روڈ انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ ا س لئے تورکہو جانے والے زیادہ تر مسافر موڑکہو کے راستے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے اس بد قسمت فیملی نے بھی جانی تحفظ کی خاطر اس روڈ کا انتخاب کیا۔ لیکن ان کو یہ نہیں معلوم تھا۔ کہ قدرت کو ان کایہ سفر منظور نہیں۔ اور وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ جس سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد جان بحق ہو گئے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





