چترال (نمائندہ چترال میل)کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان احمد خان نیازی نے ایک ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹرشمیم نے انہیں کرونا کی صورت حال کے پیش نظر ہسپتال میں تمام تر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کے کوارڈینیٹر احمد خان نیازی نے ڈاکٹر،نرسیس اورپیرامیڈیس اسٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرونا وائرس کی وبا کی اس مشکل گھڑی میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کرونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں وہ اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھیں،حکومت کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں ہرممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چترال پہنچا ہوں تاکہ ان کا پیغام اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر کے پہنچا سکوں تمام ہسپتالوں کا دورہ کرونگا کسی بھی ہسپتال کودرپیش مسائل سن متعلقہ حکام تک پہنچانے کی بھروپوکوشش کرونگا۔اس موقع پرہسپتال کمیٹی سے مختصرملاقات کی اس دوران حسین احمدنے ہسپتال میں ڈیالسیز مشین کی مرمت اوردوسر ے جدید طبی مشینری کی فوری انسٹالیشن کامطالبہ کیا۔احمدخان نیازی نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے اقلیتی امورزویراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیرزادہ،ضلعی کابینہ کے ارکان،ہاہرسے آئے ہوئے پارٹی قائدین اورچترال کے پارٹی ورکرزکثیرتعدادمیں موجودتھے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات