ورک شاپس ایسوسی ایشن کے مسا ئل کے حل میں چترال کے منتخب نما یندگان دلچسپی نہیں لے رہیں ہیں۔محمد عیسیٰ صدر آل چترال ورک شاپس یونین

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آل چترال ورک شاپس یونین کے صدر محمد عیسیٰ ساکنہ گولدور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے ورک شاپس یونین کا صدر ہے جس میں ورک شاپس ایسوسی ایشن نے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے اسے کامیاب بنایا ہے اور اس پر اعتماد کا اظہار کیاکہ وہ ورک شاپ میں کام کرنے والوں کے جملہ مسائل حل کرے گا مگر بدقسمتی سے ان تین سالوں کے دوران وہ بطور صدر ان کے مسائل کے سلسلے میں تمام منتخب نمائندوں سابق ناظم مغفرت شاہ سے لے کر موجودہ ایم پی اے مولانا ہدایت اوروزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ تک سب کو درخواستوں اور قراردادوں کی شکل میں ورک شاپ ایسوسی ایشن کے مسائل اور کے ان کے حل کے سلسلے میں تمام کوششیں بروئے کار لائے مگر اس کے باجود کسی نے ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لی۔ اور تاحال ورک شاپ والے مختلف مشائل کا شکار ہیں۔ اس لئے وہ بطور صدر ان تمام عوامی نمائندوں سے مایوس ہوکر چترال میں موجود این جی اوز AKRSPاور SRSPسے امید کا اظہارکرتا ہے کہ وہ ان ورک شاپ والوں کے جڑے مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد کریں جوکہ گھمبیر مسائل سے دوچار ہیں۔ اور ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کرتا ہوں کہ جناب وزیر زادہ صاحب کو ان ورک شاپس ایسوسی ایشن کے جملہ مسائل کے حل کے لئے ہدایت جاری فرمائیں۔ اس ضمن میں ایک قرارداد بھی جناب وزیر زادہ صاحب کو بھی دی گئی ہے۔