چترال (نمائندہ چترال میل ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی نائب صدر خدیجہ بی بی نے پیسکو چترال کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے سے چترال شہر اور دروش ٹاؤن کے ہزار صارفین تنگ آچکے ہیں جن کو ادارے کی طرف سے کوئی سہولت میسر نہیں اور ادارے ملازمین اپنے ڈیوٹی صحیح معنوں میں ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ جمعہ کے روز ایک اخبار ی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیسکو چترال کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے بجلی کے صارفین انتہائی مشکل میں مبتلا ہیں جن کو لائن میں کوئی مسئلہ پیش آنے پر پہلے تو دفتر کا ٹیلی فون کوئی نہیں اٹھاتا اور بار بار درخواست اور منت زاری کے باوجود کوئی توجہ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ لائن ٹھیک کرنے ادارے کے لائن مین کی بنیادی ڈیوٹی ہے لیکن چترال میں یہ لائن مین صارفین سے گاڑی میں پک اینڈ ڈراپ طلب کرتے ہیں جوکہ کسی بھی طور پر صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر توانائی عمر ایوب خان، سیکرٹری پاؤر اور دوسرے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو چترال کا قبلہ درست کیا جائے، موجودہ ایس ڈی اور اور لائن سپرنٹنڈنت کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے بصورت دیگر وہ بجلی کے صارفین کے ساتھ احتجاجی دھرنا دینے پرمجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات