چترال (محکم الدین)چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوِسی ایشن چترال نیا ز اے نیازی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب چترال کے معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسڑیز پاکستان کے رکن سرتاج احمد خان،بزنس کمیونٹی کے عبد الناصر، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، سیکرٹری جنرل سی سی سی آئی احسان اللہ، ممتاز تاجردین محمد، ایکٹی وسٹ زاہد زین اور سوشل ورکر محب اللہ موجود تھے۔ اس موقع پر چیمبر کی طر ف سے نو منتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کو ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی۔ فیڈریشن آف چیمبرپاکستان کیایگزیکٹیو رکن سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ عہدے زندگی میں بہت سارے لوگوں کو ملتے ہیں۔لیکن لوگ اس کو یاد کرتے ہیں جو اپنے عہدے سے انصاف کرتے ہوئے لوگوں کے کام آئے۔ نیازی ایڈوکیٹ ایک معروف نام ہے اس سے ڈسٹرکٹ بار اور چترال کیمسائل پو شیدہ نہیں۔اس لئے ہم توقع رکھتے ہیں۔ کہ وہ ان مسا ئل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال ایک نئے دور کی طرف رواں دوان ہے۔ لواری ٹنل کھلا ہے۔ اور بہت کم عرصے میں دوراہ، شندور، بروغل کے راستے کھلیں گے۔ اور سی پیک اپنے ثمرات چترال کی سر زمین پر نچھاور کرے گا۔لیکن ان سیوہ لوگ استفادہ حاصل کریں گے۔جو حقیقی معنوں میں ان سے فوائد لینے کیلئے جدوجہد کریں گے۔بدقسمتی سے چترال کے لوگ آج بھی خواب خرگوش میں ہیں۔انہوں نے کہا۔ کہ سیاحت کی ترقی معاشی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ چترال کو آفات سے محفوظ بنانے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کے ساتھ نوجوانوں کو ہراول دستہ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر چیمبر ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا۔ کہ نیازی ایڈوکیٹ نے چترال کے مسائل کیلئے نہ صرف آواز اٹھائی۔بلکہ عملی کا م کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کیلئے نشستوں کا انتظام، خواتین کے حقوق کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ عبدالناصر نے کہا۔ کہ ڈسٹرکٹ بار چترال کا نہایت اہم ادارہ ہے۔جس میں چترال کی نمایندگی کرنے کی بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں۔ انہوں نے مرحوم صدر بار چترال غلام حضرت انقلابی کی کوششوں سے ہائی کورٹ بنچ کے قیام اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو تاریخی کارنامہ قرار دیا۔ اور اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ کملیکس کے ادھورے کام کو مکمل کرنے میں نو منتخب صدر اہم کردار ادا کریں گے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار چترال نیازاے نیازی نیاپنیخطاب میں کہا۔ کہ بار کا صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اور مجھے میرے سترہ سالہ پریکٹس کے دوران یہ پہلا موقع ملا ہے۔ انشا اللہ میں اپنی تمام صلاحیتں بار کے مسائل حل کرنے اورچترال کے حقوق کے حصول کی جدو جہد میں صرف کروں گا۔انہوں نے چترال چیمبر کی طرف سے عزت افزائی کرنے اور اپنے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ بار ایسوسی ایشن، چترال چیمبر، پریس کلب اور سی سی ڈی این مل کر چترال کی ترقی کیلئے قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے بار اور دیگر اداروں کیروابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات