چترال (نمائندہ چترال میل)جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان نے گذشتہ دنوں دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل اور گہریت کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ چترال کے موقع جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل عامر اعوان نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کے ہمراہ دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل کا دورہ کیا۔اس موقع پر جی او سی نے پچاس گھرانوں میں خوراک کے راشن تقسیم کئے جبکہ سولر لائٹ بھی دئیے گئے۔ انہوں نے مقامی سکول کے طلبہ کو سٹیشنری، مٹھائیاں تحفے میں دئیے۔ مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کو کم کرنے کی کوششوں میں پاک فوج ہمیشہ انکے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بروغل سے واپسی پر جی او سی گہریت کے مقام پر مقامی پرائمری سکول میں پاک آرمی کی طرف سے تعمیر کردہ دو اضافی کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے نعت رسول مقبولؐ اور ملی نغمے پیش کئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی جنرل عامر اعوان نے کہا کہ پاک آرمی امن و امان کے قیام کیساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ عمائدین علاقہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔
اس سے پہلے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان نے پاک افغان بارڈر پرواقعی ارسون ویلی کادورہ کیا۔جی اوسی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں،علاقے کے عمائدین اورعوام سے ملاقات کی اورانھیں پاک آرمی کی طرف سے عوام کے ساتھ ہرقسم کی امداد کاوعدہ کیا۔انہوں نے سکول کے بچوں میں پاکستانی جھنڈا، تخایف اورسولرلائٹ بھی تقسیم کئے۔ارسون پہنچنے پر عوامی نمائندوں نے انہیں رویاتی چترالی چغہ پیش کئے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات