چترال ( نمائندہ چترال میل) جامعہ چترال سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی آف چترال نے گذشتہ دنوں لانچ کی جانے والی پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اوپن ایجوکیشنل ریسورسز (OER) ویب سائٹ کی پاکستان بھرکی طلبائاور ایکیڈیما سے بھرپور پذیرائی حاصل ہونے کے بعد اس تک رسائی کو مزید آسان بنانے کیلئے ویب سائٹ کی اینڈرائٹ ایپ بھی تیار کرلی ہے۔ چونکہ جدید دور میں اینڈرائیڈ موبائل زندگی کا ایک عام جزوبن چکی ہے لہٰذا اس ایپ کی مدد سے اب پاکستان سمیت دنیابھرکے طلباء اور ایکیڈیمیا اس ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین علمی و تحقیق مواد سے سفرو حضر میں یکساں طور پر استفادہ کرسکیں گے۔کیونکہ اس ایپ سے لیکچرز اور پی ڈی ایف کتابیں آن لائن ڈاونلوڈ بھی کی جا سکتی ہیں اور اس ایب کو آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ اس ایپ کو ڈاونلوڈ کرنے میں سہولت کی خاطر مذکورہ ویب سائٹ کے مینوبار میں ڈاونلوڈ کا آپشن رکھاگیاہے۔ جبکہ ویب سائٹ تک رسائی اس لنک کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ /https://oer.uoch.edu.pk
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





