چترال (نمائندہ چترال میل) بین الاضلاعی اور اندرون ضلع پبلک ٹرانسپورٹ پر پابند ی اٹھانے کے بعد نئی صورت حال کے مطابق ایس او پیز تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد کے صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لواری کے مقام پر محکمہ صحت، چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کا مشترکہ اسکریننگ سنٹر قائم رہے گا جس میں ہر آنے والے مسافرکے کوائف کا ریکارڈ بناکر ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم بھیجوادئیے جائیں گے جبکہ کووڈ 19کی ظاہری علامات رکھنے والوں کو قریبی ہیلتھ سنٹروں میں منتقل کئے جائیں گے۔ اسی طرح ہر ویلج کونسل کی سطح پر ویلج سیکرٹری کی سربراہی میں علاقے کے عمائیدیں، پولیس، محکمہ صحت اور ٹائیگر فورس کے نمائندوں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ دوسرے اضلاع سے آنے والوں کا ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے ان ویلج کونسل کمیٹیوں کو بھیجوادئیے جائیں گے جوکہ ان افراد کو ان کے گھروں پر قرنطینہ کو یقینی بنائیں گے۔ اس وقت مختلف قرنطینہ سنٹروں میں موجود افراد کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مشترکہ طور پر ان سنٹروں کا وزٹ کرنے کے بعد ان افراد کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے اور جن میں ظاہری علامات موجود نہ ہوں، ان کو آزاد کئے جائیں۔ چترال آنے والے غیر مقامی ملکی باشندوں کے بارے میں فیصلہ ہواکہ چترال میں کاروبار اور ملازمت کے بغیر کسی کو بھی ضلعے کے حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور لواری سے واپس بھیج دیاجائے گاجبکہ غیر ملکی باشندوں کو قرنطینہ میں رکھے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





