چترال (نمائندہ چترال میل ) ضلعی انتظامیہ چترال اور محکمہ صحت بازار اور مضافات میں بیکری، سویٹ شاپس اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء بشمول پکوڑا، سموسہ، دہی بھلے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ اور چھولے کی دکانوں میں صفائی کے معیار کو قائم کرنے میں غیر سنجیدہ ہے جس سے ان کے خریداروں اور کھانے والوں کی صحت خطرے کی زد میں ہے۔ چترال بازار اور مضافات میں کسی بھی کھانے پینے تیار کرنے کی دکانوں میں کام کرنے والوں کو نہ ہاتھوں میں دستانے اور ماسک پہنتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں نہ ان کا سر ڈھانپا ہوا ہوتا ہے جس پر عوامی حلقے شدید بے چینی اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال کرونا کی مہلک وائرس کے پھیلنے کی ممکنہ صورت کو روکنے کے لئے حفظان صحت کی اصولوں پر سوفیصد عملدرامد ناگزیر ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت سے ان بیکریوں، چھولے فروشوں اورمٹھائی کی دکانوں کے کیچن کا بھی روزانہ کی بنیادوں پر دورہ کرکے صفائی کو یقینی بنانے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





